انڈیانا:ری پبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست انڈیانا سے پارٹی نامزدگی حاصل کرلی، ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیڈ کروز مایوس ہوکر صدارتی امیداوار کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
امریکی ریاست انڈیانا سے پارٹی نامزدگی حاصل کرنےسے ڈونلڈٹرمپ مضبوط ترین ری پبلکن صدارتی امیدواربن گئے،انھوں نے اپنے دونوں حریفوں ٹیڈکروز اور جان کیسک کومات دی،اب کیلی فورنیا سےپارٹی نامزدگی ملنے پرڈونلڈٹرمپ ری پبلکن صدارتی امیدواربن جائیں گے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اپنے حریف برنی سینڈرز سے ہار گئی، برنی سینڈرز کامیاب ہوگئے۔
اس موقع پر رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف ٹیڈ کروز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیڈ کروز کے والد کا تعلق سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قاتل سے تھا،جبکہ ٹیڈ کروز نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دے دیا تو امریکا پاتال میں گر جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کے بعد ٹیڈ کروز نے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے الگ ہوگئے۔