مولانا مطیع الرحمن کی پھانسی ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام لینے والوں کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، مولانا مطیع الرحمن کو پھانسی ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے، یہ مسئلہ صرف جماعت اسلامی کا نہیں ہم سب کا ہے، اسے عالمی سطح پر اٹھانا ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں سابق امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمان کی پھانسی پر تشویش ہے بنگلہ دیش میں پاکستان کا نام لینے والے اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پھانسی دی جا رہی ہے

انہوں نے کبھی آئین و قانون کیخلاف کام نہیں کیا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کا نام لینے والوں کا تحفظ کریں یہ مسئلہ ایک جماعت کا نہیں بلکہ ایک نظریے کا ہے ہمیں اس معاملے پر غور کرنا ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے