شیخوپورہ میں 15 منشیات فروش گرفتار

شیخوپورہ: شیخوپور پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون 15 منشیات فروش گرفتار، مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 88 بو تلیں ولایئتی شراب، 8 کلو چرس اور 188 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک کی ہدائیت پر شیخوپورہ پولیس نے منشیات فروشی کی روک تھام کے لئے بدنام زمانہ منشیات ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاون کیا اور مختلف تھانوں کی پولیس نے چھاپے مار کر رنگے ہاتھوں 15 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ولائیتی شراب، چرس اور بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کی .

رانا محمد اقبال ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کھوکھرٹاؤن، بھکھی روڑ، محلہ احمد پورہ، بستی عیسائیاں میں چھاپے مار کر منشیات فروش ملک فیاض سے 25 بوتلیں ولائیتی اور 70 لیٹر دیسی شراب، ملک ماجد کھوکھر سے 108 لیٹر دیسی شراب، سنی شیخ عرف موٹا سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے .

ادھرایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ فیصل عباس اور اے ایس آئی نوید ڈوگر نے امامیہ کالونی نا کہ بندی کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش عاطف بھٹی ولد اشتیاق بھٹی کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 53 بوتل ولائیتی شراب اور 750 گرام چرس برآمد کر لی.

تھانہ فیکٹر ی ایریا چوکی انچارج کوٹ نور شاہ اسٹنٹ سب انسپکٹر عمران آصف بھٹی نے گاؤں ستار والا میں ریڈ کر کے سا بقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش جہانگیر عرف جنگو اور وقاص عرف وقاصو کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے 05 کلو 200 گرام چرس اور رقم وٹک 2500 روپے برآمد کر لی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے