یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں فائرنگ، دو ہلاک

امریکہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس (یو سی ایل اے) میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور یونیورسٹی کیمپس کو بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کے صورتحال قابو میں ہے اور ابتدائی شواہد کے مطابق بظاہر واقعے کو ایک قتل اور پھر خود کشی قرار دیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اس سے پہلے لاس اینجلس میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق، کچھ خبروں میں کہا گیا ہے کہ ایک مسلح شخص یو سی ایل اے کے احاطے میں ہی موجود ہے۔

یو سی ایل اے کے حکام نے آن لائن جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں ہونے والی فائرنگ کےواقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یو سی ایل اے میں تقریبا 43،000 طالب علم زیرے تعلیم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے