ہاؤس فل تھری: سال کی اب تک سب سے کامیا ب فلم

ہاؤس فل تھری اپنے پہلے ویک اینڈ پر سال کی اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

فلم کے ڈسٹری بیوٹر ایروز انٹرنیشنل کے مطابق ۳ جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے اپنے پہلے ہفتےمیں تقریبا۱۰۰ کروڑروپے کا بزنس کرلیاہے جس میں ۷۳ کروڑ ہندوستان سے جبکہ تقریبا ۲۷ کروڑ دیگر ممالک سے کمائے گئے ہیں۔

ہاؤس فل تھری، ہاؤس فل سیریز کی تیسری فلم ہے جس کی ہدایات اور سکرین پلے ساجد۔فرہاد کی ہیں۔ فلم میں اکشے کمار، ابھیشیک بچن، رتیش دیش مکھ، نرگس فاخری، جیکولین فرنانڈس، اور لیزا ہیڈن مرکزی کرداروں جبکہ جیکی شروف، چنکی پانڈے اور بومن ایرانی بھی اہم کرادروں میں موجود ہیں۔

image001

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ملٹی کاسٹ کامیڈی فلم نے شاہ رخ خان کی ’فین‘، اکشے کمار کی ’ایئرلفٹ‘ اور ٹائیگر شروف کی ’باغی‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

پاکستان میں اس فلم کوڈسٹری بیوشن کلب کی جانب سے ریلیز کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے