عید کے بعد دھرنے سے بڑا احتجاج ہوگا، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو عید تک کا موقع دیں گے، عید کے بعد دھرنے سے بڑا احتجاج ہوگا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگست کے مہینے میں دھرنے کے وہی دن نظر آرہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے نے ہمیں احتجاج کی سائنس سکھادی ہے، مسلم لیگ ن ٹی او آر سے نوازشریف کا نام نکالنا چاہتی ہے، احتساب شروع ہوگا تو وزیراعظم سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس بار پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ چلے گی، اگر پیپلزپارٹی ساتھ نہ چلی تو لوگ کہیں گے حکومت کو تحفظ دے رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کون سی پارٹی ہے جس میں آپس میں لڑائی نہیں ہوتی،پارٹی کے کارکنوں اور لیڈرشپ کی دھرنے میں ٹریننگ ہوگئی ہے، اختلاف پر لوگ پارٹی سے نکل سکتےہیں،ایم کیو ایم تو پارٹی سے نکالنے کے ساتھ دنیا سے فارغ کر دیتی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے