پشاور سنٹرل جیل میں قید تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد جیل میں علیل ہوگئے جس کے باعث انہیں جمعرات کے روز سخت سیکورٹی میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ان کی جیل منتقلی کے دوران سیکورٹی وجوہات کی بناء پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے دونوں اطراف کو بند کردیاگیا تھا-
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مولانا صوفی محمد کو شوگر اور گردے میں تکلیف ہے جس کے باعث انکی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں یہ مرض انہیں کافی عرصہ سے ہے اور سنٹرل جیل پشاور میں ڈاکٹر بھی ان کا علا ج کررہا تھا تاہم مرض کی شدت میں اضافے کی وجہ سے انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کا علاج کیا جارہا ہے.
صوفی محمد نے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد طالبان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا .