تربت واقعے میں اہم پیش رفت

تربت؛ ناصر آباد کے علاقے سے ملنے والی چھ افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق متوفیان کی شناخت ارشد ولد محمد رفیق سکنہ لودھراں، محمد تیمور ولد محمد رفیق، محمد وزیر ولد محمد رمضان، محمد پرویز ولد بشیر سکنہ بہاولپور، امجد سکنہ بونیر اور یحییٰ ولد نوروز خان سکنہ صوابی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ افراد دو روز قبل کلاتک کے علاقے میں مسلح افراد کی مبینہ ناکہ بندی کے دوران اغوا کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق تمام افراد ایک زیرِ تعمیر مکان پر مزدوری کا کام کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ اسی واقعے کے دوران اغوا کے وقت ایک شخص جان سے بھی گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے