وہ پرویز مشرف کے ساتھ کیا کرنا چاہتے تھے؟

آل پاکستان مسلم لیگ کے ایک اہم ورکر شوکت گورائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ افتخار چوہدری نے اپنے دور میں انہیں خرید کر پرویز مشرف کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی .

Shukat Goraya APML

سرگودھا کے رہائشی اور جرمنی میں مقیم شوکت گورایا آئی بی سی اردو سے گفت گو میں کہا کہ ان کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں کہ کس طرح افتخار چوہدری نے اپنے خاص کارندوں کے زریعے انہیں آفر کی کہ وہ پرویز مشرف کے چک شہزاد اسلام آباد میں واقع فارم ہاوس پر قبضہ کر کے اسے فروخت کر سکتے ہیں .

آئی بی سی اردو نے جب شوکت گورائیہ سے پوچھا کہ آپ ہی کیوں ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کی پرویز مشرف سے ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں اور انہوں نے ان ملاقاتوں اور تصویروں کی بنیاد پر پورا ماحول بنانے کی کوشش کی تھی .

[pullquote]یوٹیوب پر ویڈیو دیکھیں .
[/pullquote]

https://www.youtube.com/watch?v=cBinh9_S_NM&feature=youtu.be

شوکت گورائیہ نے اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی آئی بی سی اردو کو بھیجا ہے جس میں انہوں نے حلفیہ ان تمام الزامات کو بیان کیا ہے .

[pullquote]فیس بک پر ویڈیو دیکھیں .
[/pullquote]

آئی بی سی اردو نے اس لحاظ سے جب سابق چیف جسٹس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان سے رابطہ نہیں ہو سکا تاہم جونہی ان سے رابطہ ہو گا، ان کا موقف بھی یہاں شائع کیا جائے گا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے