سرینا ولیمز نے ومبلڈن جیت لیا، سٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر

[pullquote]امریکی ٹینس سٹار سیرینا ولیمز نے عورتوں کے سنگلز مقابلے میں جرمنی کی انجلیک کربر کو ہرا کر اپنا ساتواں ومبلڈن ٹائٹل حاصل کر لیا ہے۔[/pullquote]

اس کے ساتھ ہی انھوں نے سٹیفی گراف کا 22 گرینڈ سلیم مقابلے جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

انھوں نے ہفتے کو لندن میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کربر کو سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی۔

ولیمز نے گذشتہ برس بھی ومبلڈن ٹورنامنٹ جیتا تھا، تاہم وہ اس کے بعد سے اب تک کوئی گرینڈ سلیم ٹائٹل نہیں جیت پائی تھیں۔

البتہ اس میچ میں انھوں نے کربر کو ہرا کر سابق جرمنی کھلاڑی سٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر کر لیا۔

سرینا اور کربر کے درمیان سینٹر کورٹ پر نہایت سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا جو 81 منٹ تک جاری رہا۔ تاہم چوتھی سیڈ کربر کے پاس دفاعی چیمپیئن سرینا کی دھواں دھار سروس کا کوئی جواب نہیں تھا۔

سرینا نے 13 ایسز کروا کر میچ اپنے نام کر لیا۔

میچ کے بعد سرینا نے کہا: ’یہاں ہونا بہت شاندار لگ رہا ہے۔ انجلیک نے مجھے زبردست ٹینس کھیلنے پر مجبور کر دیا۔‘

کربر نے کہا: ’ہم نے بہت اچھا میچ کھیلا۔ سینٹر کورٹ پر میچ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے