‘میڈیا نے جس خاتون کی تصویر چلائی اسے جانتا ہی نہیں’

اسلام آباد/لندن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر اپنی تیسری شادی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستانی میڈیا میں میری شادی کے حوالے سے جس خاتون کی تصاویر چلائی گئیں نہ میں اسے جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں۔

[pullquote]عمران خان کی تیسری شادی؟کپتان کا ماننے سے انکار
[/pullquote]

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی گمراہ کن خبریں دینا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور اخلاقی طور پر زوال پذیر ہونے کا عکاس ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے میری شادی کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلانا انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے، اگر برطانیہ میں ایسا ہوتا تو کئی لوگ عہدوں سے فارغ ہوجاتے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا چینلز کے خلاف پیمرا کو شکایت کرے گی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ بغیر تصدیق حقائق کے خلاف معلومات نشر کرنا انتہائی قابل مذمت اور زرد صحافت کی علامت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے