اوکاڑہ پولیس مقابلے میں مولانا عزیز کا گارڈ اور جامعہ حفصہ کا ملازم ماراگیا تھا .

شہدا فاونڈیشن لال مسجد کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ میں مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں مارے جانے والے چھ افراد میں سے دو افراد کی شناخت ہوگئی ہے . یاسب الرحمٰن ولد مراد گل مولانا عبدالعزیز کے سیکیورٹی گارڈ جبکہ حافظ سعیدالرحمٰن ولد حمیدالرحمٰن جامعہ حفصہ کے عملے میں شامل تھے. یاسب الرحمٰن اور حافظ سعیدالرحمٰن گزشتہ ایک سال سے خفیہ اداروں کی تحویل میں تھے۔خفیہ اداروں نے اپنی تحویل میں تشدد کرکے دونوں افراد کو قتل کیا گیا . ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ واقعہ کا ازخود نوٹس لیکر مقتولین کی لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے لئے غیرجانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دے تو حقائق سامنے آجائیں گے۔

ترجمان شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان(لال مسجد) حافظ احتشام احمدنے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تیرہ جولائی کو اوکاڑہ میں مبینہ طور پر ہونے والے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیا ہے۔ترجمان شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ’’یاسب الرحمٰن ولد مراد گل عرف محمد آصف اور حافظ سعیدالرحمٰن ولد حمیدالرحمٰن گزشتہ ایک سال سے خفیہ اداروں کی تحویل میں تھے،حافظ سعید الرحمٰن کو خفیہ اداروں نے گزشتہ سال چھبیس اگست کو حراست میں لیا تھا جبکہ یاسب الرحمٰن کو گزشتہ سال 28اگست کو راولپنڈی سے خفیہ اداروں نے اپنی تحویل میں لیا تھا،گزشتہ ایک سال سے خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز اپنے ہر بیان میں دونوں افراد کی ایجنسیز کی تحویل میں موجودگی کا ذکر کرتے رہے،اس حوالے سے تمام بیانات آن ریکارڈ موجود ہیں،صرف یہ ہی نہیں بلکہ یاسب الرحمٰن،حافظ سعیدالرحمٰن سمیت جامعہ حفصہ کے عملے میں شامل دیگر افراد کی ایجنسیز کی تحویل میں موجودگی کا علم اسلام آباد انتظامیہ کے اعلی افسران کو بھی تھا.

یاسب الرحمٰن اور حافظ سعیدالرحمٰن کو خفیہ اداروں نے اپنی تحویل میں قتل کر کے مقتولین کی لاشوں کی فوری طور پر تدفین کردی گئیں ،لاشیں نہ تو ورثا کے حوالے کی گئیں اور نہ ہی ورثا کی جانب سے مقتولین کی لاشوں کی شناخت کا انتظار کیا گیا،

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ واقعہ کا فوری طور پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو اوکاڑہ میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے تمام افراد کی لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے لئے غیرجانبدار ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے،غیرجانبدار میڈیکل بورڈ کے تحت مقتولین کی لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اصل حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے،سپریم کورٹ نے واقعہ کا ازخود نوٹس نہ لیا تو مقتولین کی لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے لئے غیرجانبدار میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور لاشوں کی حوالگی کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کریں گے‘‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے