آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات

[pullquote]مظفرآباد: آزاد کشمیر میں بڑا سیاسی معرکہ، قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ پر امن ماحول میں جاری۔
[/pullquote]

انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا تاہم پولنگ اسٹیشنوں میں موجود ووٹرز کو مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

انتخابات کے دوران 27 لاکھ سے زائد ووٹرحق رائے دہی استعمال کریں رہے ہیں۔
قانون ساز اسمبلی کی 41 نشستوں کے بلاواسطہ انتخابات کے لیے 423 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

آزاد کشمیر میں 29 جبکہ پاکستان میں 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں الیکشن کے لیے 5 ہزار 427 پولنگ اسٹیشنز اور 8 ہزار 46 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 41، حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے 38، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 28 اور مسلم کانفرنس کے 8 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف)، مجلس وحدت المسلمین اور جماعت اسلامی نے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

انتخابات میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات ہے جبکہ رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور پولیس کے 36 ہزار اہلکار بھی تعینات کرکے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس نے جلسوں کے ذریعے اپنی سیاسی طاقت کامظاہرہ کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) نے بھی آزاد کشمیر کا میدان کھلا نہ چھوڑا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے