بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی کا اس عید پر ریلیز ہونے والا نیا گانا ’دیسن دا راجا‘ کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ یہ گیت کومل رضوی اور جوش بینڈ کے قرم حسین کی مشترکہ پیشکش ہے۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے شادی بیاہ میں گائے جانے والے اس مشہور گیت کو جدت کے ساتھ بناتے وقت اس کی موسیقیت اور خوشی کے احساس کو برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
گیت کے متعلق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’دیسن دا راجا کو دوبارہ لکھتے ہوئے ہم نے محسوس کیا کہ گانے کے بول او دھن خود بہ خود ہمارے زہنوں میں آرہے تھے۔ قرم حسین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا اور کام کے دوران ہماری کیمسٹری ایک دوسرے ملتی رہی اور یہ گیت مرتب کیا گیا۔ ‘
کومل رضوی نے اپنی خوبصورت آواز اور منفرد انداز سے پاکستان اور پاکستان سے باہر دونوں جگہ اپنی گائیکی کا لوہا منوایا ہے۔ خاص طور پر پاپ اور صوفی موسیقی کا ملاپ اور جاندار لائو پرفارمنس دنیا بھر میں ان کی پہچان بن چکے ہے۔