88 ووٹ لے کر مراد علی شاہ سندھ کے وزیراعلی منتخب…

[pullquote]کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی رہنما مراد علی شاہ کو بھاری اکثریت سے صوبہ سندھ کا نیا وزیر اعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا۔[/pullquote]

پیپلز پارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خرم شیر زمان قائد ایوان کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

سندھ اسمبلی میں ارکان کی کُل تعداد 168 تھی اور وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے لیے کسی بھی امیدوار کو کم از کم 86 ووٹ درکار تھے۔ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران کل 91 ووٹ کاسٹ کیے گئے، جن میں سے مراد علی شاہ نے 88 اور خرم شیر زمان نے 3 ووٹ حاصل کیے۔

ایوان کی دوسری بڑی اور مرکزی اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا، جس کے باعث نام پکارے جانے کے باوجود اس کے ارکان ووٹ دینے کے لیے اپنے نشستوں سے کھڑے نہیں ہوئے۔ایم کیو ایم کے ایک رکن روف صدیقی کو اجلاس میں شرکت کے لیے جیل سے لایا گیا۔

مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ فنکشنل نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، جبکہ ٹھٹھہ کے شیرازی اور جتوئی برادران اور پیپلز پارٹی کے باغی رہنما و سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا نے مراد علی شاہ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ 8 سال تک فائز رہنے والے سید قائم علی شاہ کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوا تھا، جس کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ کو نیا صوبائی وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے