لنڈی کوتل باراتیوں کی پک اپ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 26 ہلاکتیں

[pullquote]خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں باراتیوں کی گاڑی اُلٹ گئی، حادثے میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
[/pullquote]

لیویز ذرائع کے مطابق بازار ذخہ خیل کے قریب باراتیوں کی وین تیزرفتاری کے باعث اُلٹ گئی اور قریبی برساتی نالے میں جاگری ، حادثے میں 26 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

لنڈی کوتل کے علاقہ بازار ذخہ خیل میں باراتیوں کی پک اپ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 26 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔جن مین 18 بچے، 6 خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ لاشوں کو پشاور کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیاگیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے