حکومت نہیں مانی تو پلان ‘بی’ تیار ہے، عمران خان

[pullquote]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمن عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ پاناما کمیشن کے حوالے سے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) پر حکومت اگر راضی نا ہوئی تو پلان ‘بی’ پہلے سے تیار ہے۔[/pullquote]

ڈان نیوز کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پلان ‘بی’ حکومت کے لیے زیادہ مسائل پیدا کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ‘پھر ہم وہ کام کریں گے جو ایک جمہوری پارٹی کرتی ہےاور (ن) لیگ کے لیے حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا’۔ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے ‘تحریک احتساب ‘ کا آغاز پشاورسے کیا، عمران خان کے مختلف مقامات پر تقاریر کیے اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پشاور رنگ روڈ پیر زکوڑی پل سے تحریک احتساب کا اغاز کرتے ہو ئے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ جب تک نواز شریف خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کریں گے کارکن سڑکوں پر رہیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب صرف پٹواریوں کو پکڑ رہی ہے بڑے بڑے مگر مچھ آزاد گھوم رہے ہیں،عمران خان کے خطاب کے بعد احتساب ریلی کا قافلہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔

عمران خان کا دوسرا خطاب پبی ، تیسرا نوشہرہ ، چوتھا اکوڑہ خٹک ، پانچواں جہانگیرہ اور اختتامی خطاب خیر آباد اٹک کے مقام پر ہوگا, نوشہرہ کے مقام پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ریلی میں شریک ہوں گے۔

ریلی میں شریک کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے جبکہ ڈی جے بٹ نئے ترانوں کے ساتھ ان کا جوش بڑھائیں گے پی ٹی آئی ٹوئیٹر
احتساب تحریک میں شرکاء کا لہو گرم رکھنے اور ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے ڈی جے بٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

ڈی جے بٹ نے اس بار ریلی کے شرکاء کیلئے نئے نغمے اور ترانے تیار کیے ہیں..احتساب تحریک مارچ کے لیے سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور 700پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئیں ہیں جبکہ ریلی کے لیے جی ٹی روڈ کو بند نہیں کیا جا ئے گا۔

ریلی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اتوار کو چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے بھی لوگ بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔

ریلی میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جنہوں نے چہروں پر تحریک انصاف کے پرچم بنوائے ہوئے ہیں۔

پشاور میں کارکنوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی اور امکان ہے کہ جیسے جیسے ریلی آگے بڑھے گی لوگوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے