مس ویٹ پاکستان کے آڈیشن کا آغاز

دنیا کی نمبرون بال صاف کرنے والی کریم ویٹ نے اس سال کے ’مس ویٹ پاکستان‘ مقابلوں کے آڈیشن کا آغاز کردیا ہے۔ یہ آڈیشن کراچی، لاہور ور اسلام آباد میں بالترتیب ۱۰، ۱۵ اور ۱۷ اگست کو منعقد کیے جائیں گے۔

آڈیشن پینل میں پاکستانی شوبز کے مشہور اور جانے مانے نام شام ہیں جن میں اداکارہ عائشہ خان، آمنہ شیخ ، فوٹوگرافر ٹاپو جویری، اور سپر ماڈل فائزہ انصاری شامل ہیں۔ اس آڈیشن میں پورے پاکستان سے خواتین حصہ لے رہی ہیں جو منتخب ہونے کی صورت میں ویٹ اکیڈمی کے ساتھ اپنی خوبصورتی کو مزید نکھارنے موقع حاصل کریں گی اور مس ویٹ پاکستان کےمقابلےمیں شرکت کریں گی۔

ویٹ اکیڈمی کا پلیٹ فارم کا پاکستان کی ہر لڑکی کو شوبز سے وابستہ ملک کی مشہور شخصیات کے ساتھ تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ویٹ کی برانڈ مینیجر ماہا چنگیز کا کہنا ہے کہ’مس ویٹ پاکستان ایک عام لڑکی کا ایک سٹار بننے کی جانب سفر ہے‘

ویٹ خواتین کو اپنی صلاحیتیں بروئےکار لانے اور انہیں اعتما فراہم کرنے پر یقین رکھتاہے اور مس ویٹ پاکستان کا مقصد ان خواتین کو صحیح سمت میں تربیت دے کر ان کی صلاحیتوں اور اعتماد میں مزید نکھار پیدا کرنا ہے۔

ویٹ گزشتہ ۸۰ سال سے خواتین کو غیر ضروری بال صاف کرنے کے لیے ایک محفوظ اور بااثر طریقہ کار فراہم کررہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں ۳ کروڑ سے زائد خواتین ویٹ استعمال کررہی ہیں ۔

ویٹ بنانے والی برطانوی ملٹی نیشنل کمپنی ریکٹ بنکیسر ہر سال تقریبا ۴۶ کروڑ ویٹ مصنوعات فروخت کرتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے