پاکستان نے انگلینڈ کو آخری ون ڈے میں چار وکٹوں سے ہرادیا

[pullquote]پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری میچ میںپاکستان انگلینڈ کو چار وکٹوں سے ہرا کر وائٹ واش سے بچ گیا،جبکہ انگلینڈ نے سیریز 4-1سے جیت لی۔پاکستان ٹیم نے 48.2اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 304رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ [/pullquote]

کارڈف کے صوفیہ گارڈ ن میں ہونے اس میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 303رنز کاہدف دیا تھا،تاہم میچ کے ابتدا میں جب پاکستان کے صرف 77رنز پر تین وکٹیں گرچکی تھیں اور کپتان اظہر علی 33،بابر اعظم 31 اور شرجیل خان 10رنز پر آئوٹ ہوگئے تو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ اب میچ ہاتھ سے نکل جائے گا۔

اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد انگلش بولروں کے سامنے ڈٹ گئے اور صرف 73گیندوں پر 90رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت کو یقینی بنایا۔انکا ساتھ شعیب ملک نے بھرپور طور پر دیا اور 77رنز بنائے۔

دونوں بیٹسمینو کے درمیان 163رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی ،جس کے نتیجے میں میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوئی، بعد میں آنے والے بیٹسمین محمد رضوان 34ناٹ آئوٹ اورعماد وسیم 16 ناٹ آئوٹ آخری وقت تک وکٹ پرکھڑے رہےاور میچ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔


انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام ڈائوسن دو دو جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔سرفراز احمد کو90رنز کی عمدہ اننگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے