بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید سخت اقدامات پر غور

[pullquote]بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید سخت اقدامات پر غورشروع کردیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ا س حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بریفنگ دی گئی ہے۔[/pullquote]

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، مقبوضہ وادی میں اضافی فوجی دستے تعینات کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے بھارتی حکومت نے سوچ بچار کی، کشمیری رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لینے کے نکتے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بھارتی میڈیا مزید کہتا ہے کہحریت رہنماؤں کےغیر ملکی دورے روکنے پر بھی غور کیا گیا، حریت رہنماؤں کی فنڈنگ کی نگرانی بھی کی جائے گی…

556137-Malala

دوسری جانب ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہیں، بھارت کشمیرمیں جارحیت بند کرے۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے درجنوں معصوم کشمیری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے،بھارتی فورسز نے پیلٹ گنیں استعمال کرکے سیکڑوں کشمیریوں کو بینائی سے محروم کردیا،دنیا بھرکے لوگوں کی طرح کشمیری بھی بنیادی انسانی حقوق کے حق دار ہیں۔

ملالہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے اسکول بند پڑے ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے انسانیت سوز مظالم روکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے