[pullquote]ویسٹ انڈیزکےخلاف ٹی ٹوینٹی سیریزکے لیےپاکستان ٹیم کااعلان کردیا گیا، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔[/pullquote]
پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کریں گے، ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سرفراز احمد، شرجیل خان، خالد لطیف، بابر اعظم، شعیب ملک، وہاب ریاض، محمد عامر، محمد رضوان، رُمان رئیس، عمراکمل، عمادوسیم، سعد نسیم، محمدنواز، سہیل تنویراورحسن علی۔
انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوینٹی ٹیم کاحصہ بننےوالےعمادبٹ بغیر کوئی میچ کھیلےٹیم سےباہرہوگئے۔ پاکستان ویسٹ انڈیزکےخلاف متحدہ عرب امارات میں 3ٹی ٹوینٹی میچزکھیلےگا، سیریز کا آغاز 23 ستمبر سے ہو گا