لال مسجد کیس میں پرویز مشرف اشتہاری قرار

اسلام آباد ۔ اسلام آباد کی عدالت نے لال مسجد کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ جبکہ انکے ضامنوں کی ضمانتیں بھی ضبط کرنے کا حکم سنا دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن عدالت نے فیصلہ 25جون کو محفوظ کیا تھا جسے آج سنا یا گیا ہے ۔

سیشن کورٹ نے لال مسجد کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے پرویز مشرف کے ضامنوں کی ضمانتیں بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ضامن نذیر احمد اور جان محمد کے شورٹی بانڈز بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ اور صدارتی استثنیٰ کے لئے درخواستوں کو غیر موثر قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 25 جون کو لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنا یا گیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے