الیاس گھمن کے ہاتھوں استعمال ہوتا رہا ۔ زین الصالحین

تبلیغی جماعت کے معروف بزرگ مفتی زین العابدین کے نواسے زین الصالحین نے محمد الیاس گھمن پر لگنے والے تمام الزامات کی تصدیق کردی ہے۔

زین الصالحین کا کہنا ہے وہ مفتی ریحان کو نہیں جانتے تاہم مفتی ریحان نے اپنے مضمون میں جتنی باتیں لکھی ہیں وہ درست ہیں.

زین الصالحین نے کہا کہ علما الیاس گھمن کی سرپرستی کیوں کر رہے ہیں ، اس کی وضاحت کریں ۔ انہوں نے علما سے سوال کیا ہے کہ وہ سارے جرائم سے باخبر ہونے کے بعد میں کیا الیاس گھمن کی سر پرستی کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک الیاس گھمن کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے .

آئی بی سی اردو سے گفتگو میں زین الصالحین نے کہا کہ اس واقعے کے بعد وہ اور ان کی والدہ وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری قاری محمد حنیف جالندھری ، جامعہ امدادیہ فیصل آباد کے مہتمم مفتی محمد طیب اور راولپنڈی میں پیر عزیز الرحمان ہزاروی کے فرزند مفتی اویس عزیز سے مسلسل رابطے میں رہے .

انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کس وجہ سے الیاس گھمن کو سپورٹ کیا جا رہا ہے . زین الصالحین نے کہا کہ ہم عدالتوں کچہریوں میں نہیں جاتے ، ہمارے بزرگوں نے ہمیں یہی سکھایا ہے کہ جب کوئی مسئلہ ہوتو اپنے اکابر سے رجوع کرنا اور ہم نے وہی کیا تھا . انہوں نے کہا کہ اصل عدالت اللہ کی ہے اور ہم سب نے اسی عدالت میں جانا ہے جہاں اصلی انصاف ہو گا .

نوٹ : زین الصالحین الیاس گھمن کے سوتیلے بیٹے تھے ۔

مولانا الیاس گھمن کی سابقہ بیوی کے خط کے حوالے سے تحریر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے