یاسین ملک آئی سی یو منتقل، مشال ملک بے ہوش ہو گئیں .

[pullquote]کشمیری رہنما یاسین ملک تشویشناک حالت میں جیل میں قید[/pullquote]

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹرز نے اسپتال منتقل کرنے کا کہا تو بھارتی فوجیوں نے اجازت نہیں دی اور جیل میں بند کر دیا۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مشال ملک سے ملاقات کی، اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں 5 روز سے پانی بھی نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طبی معائنےکے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تو قابض فوج نے جیل میں بند کر دیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=WXCmkji2Gqw

دوسری جانب مشعال ملک کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے داماد یاسین ملک کو حراست کے دوران غلط انجکشن لگایا گیا، غلط انجکشن لگنےسے یاسین ملک کی حالت خراب ہوئی،شام کے وقت انہیں آئی سی یو لے جانے کی اطلاع ملی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یاسین ملک کو آئی سی یو لے جانے کی اطلاع پر مشعال بے ہوش ہوگئی تھیں، مشعال ملک کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے