راولپنڈی میں تحریک انصاف اورعوامی لیگ کے کارکنوں کا احتجاج، کمیٹی چوک میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی: تحریک انصاف و عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث کمیٹی چوک میدان جنگ بن گیا۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد کمیٹی چوک پر حکومت کے خلاف جلسے کا اعلان کیا گیا تھا، وقت مقررہ پر جب کارکنوں نے کمیٹی چوک کا رخ کیا تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی ،پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مشتعل افراد نے پتھراؤ شروع کردیا جس کے بعد کمیٹی چوک اور مری روڈ میدان جنگ بن گئے۔ کارکنوں کے پتھراؤ پر پولیس نے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسانا شروع کی، اس دوران کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ اس تمام عمل کے دوران شیخ رشید سر پر ٹوپی اور چہرے پر کپڑا لگائے موٹر سائیکل میں پولیس اہلکاروں کے سامنے سے کئی مرتبہ نکلے لیکن پولیس اہلکار انہیں پہچان نہ سکے۔

[pullquote]شیخ رشید احمد نے کیسے پولیس والوں کا چکمہ دیا .
[/pullquote]

https://www.youtube.com/watch?v=vuwoWXVW_zo&feature=youtu.be

اس دوران شیخ رشید احمد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ڈرامائی انداز میں آئے اور ایک میڈیا ہاؤس کی ڈی ایس این جی وین میں چڑھ کر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پنڈی میں پانی اور بجلی نہیں، حکومت نے پورا شہر بند کروادیا، لال حویلی کے سارے راستے بند ہیں، راولپنڈی کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ حکومت کو نہیں مانتے، اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ انہیں گرفتار کرکے دکھائے۔ بعد ازاں شیخ رشید کمیٹی چوک سے موٹر سائیکل پر دوبارہ نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب عمران خان کو ان کے گھر بنی گالا میں مجسٹریٹ اسلام آباد میں گھر نہ نکلنے کے نوٹس بھیج دیا ہے جو وصول وہ گیا ہے . عمران خان نے لال حویلی جانے کا پروگرام منسوخ کردیا جس کے بعد شیخ رشید نے بھی لال حویلی کا جلسہ کینسل کر دیا . انہوں نے کہا کہ اب جو کچھ بھی ہو گا وہ 2 نومبر کو ہی ہوگا .

[pullquote]اسلام آباد : وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے وزیراعظم نواز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کی تصدیق کردی۔
[/pullquote]

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ترجمان وزیراعظم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کے جانے سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس مصدق ملک نے تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس دو نومبر کو کرغیزستان میں ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دو نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے