مریم اورنگ زیب وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر

وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگ زیب کو وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر کردیا ہے اور وہ منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید سے عہدہ واپس لیے جانے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی رکن پارلیمنٹ مریم اورنگ زیب کو وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر کردیا جب کہ وہ کل وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی اور ان سے صدر مملکت ممنون حسین حلف لیں گے۔

مریم اورنگ زیب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں، وزیر مملکت بننے سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا بھی حصہ تھیں۔

واضح رہے انگریزی اخبار میں قومی سلامتی سے متعلق صحافی سرل المیڈا کی خبر شائع کروانے میں سابق وفاقی وزیراطلاعات وسینیٹر پرویز رشید کا نام سامنے آنے کے بعد ان سے عہدہ واپس لے لیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے