عمران خان کو گالی مت دیجیئے

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور سے پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجاز چودھری محض 25 لوگوں کے ساتھ پیدل نکلتے ہیں اور کم و بیش 300 کلو میٹر چلنے کے بعد 5 سے بھی کم لوگوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچتے ہیں۔اعجاز چودھری سمیت جی ٹی روڈ کی تمام لیڈرشپ کو فی الفورفارغ کر دینا چاہئے۔ سیلفی گروپ ہے سارا۔عمران خان ذمہ دار ہیں اس بات کے،کہ ساری لیڈر شپ ان کے گھر بیٹھی ٹویٹس کرتی رہی اور ورکر اپنے لیڈروں کی راہ تکتے رہے۔بقول ایک کارکن کے، زیادہ تر مقامی لیڈرشپ کو الٹا لٹکا دینا چاہئے۔

ہم نے اسلام آبا د کے موجودہ صدر جناب نعیم صاحب ، اسد عمر صاحب سے بارہا پوچھا کہ بتائیے کیا مدد کریں آپکی؟؟ جواب تھا آپ 2 نومبر کا انتظار کریں حالانکہ انہیں اچھی طرح علم ہے کہ ہماری ٹیم نے 23 فروری 2016 کو اسلام آباد کے سیکٹر ای 11کے کئی سو لوگوں کے ساتھ تن تنہا، بغیر کسی بھی سیاسی یا مذہبی نعرے کے ، ایک لوکل ایشو پر کامیاب احتجاج کیا تھا۔ لیکن کوئی کیاکہے ان کو؟

آپ کی بغلوں سے معصوم ورکرز گرفتار ہوتے رہیں اور آپ سختی سے ہاتھ باندھے کھڑے رہیں کہ کہیں کوئی ورکر مرتا مرتا ہاتھ نہ پکڑ لے۔۔۔۔افسوس ایسی لیڈر شپ پر جہاں ورکر اپنے پیسے خرچ کر آپکا ساتھ دینا چاہے اور آپکو سیلفیوں سے فرصت نہ ملے۔۔۔کاش آپ انکی قدر جان سکتے۔۔ایسے بے لوث کارکن اور ہمہ وقت سیلفیوں میں گم لیڈرشپ پا رٹی کیلئے ایک بڑا امتحان ہے۔۔

سلام پرویز خٹک اور ان تمام دوست کارکنوں کو کہ جنھوں نے رات خوب مقابلہ کیا۔اسد عمر صاحب کو رات گئے میسج بھی کیا کہ حکم کریں ۔ہم ان بہادر کارکنوں کیلئے ” آپ کی” طرف سے ناشتہ پہنچانا چاہتے ہیں لیکن شاید وہ سو گئے تھے۔ برہان انٹر چینج پررات بھر لڑنے والے ۔۔خیبر پختونخواہ کے بہادر اور سچے کارکنوں۔۔ساری زندگی شرمندہ رہوں گا۔۔کہ ہم آگے بڑھ کر آپ کو پانی بھی نہ پلا سکے۔اور نہ ہی ہمارا کوئی بھی مقامی لیڈر سیلفیوں سے فرصت پا سکاورنہ وہ ضرور پہنچتا۔۔کیونکہ کیمرے تو بہرحال برہان پر بھی لگے تھے۔

سو عمران خان کو گالی مت دیجئے۔۔ایک نظر بلاول بھٹو کے ارد گرد کھڑے مشیران پر بھی ڈال لیجئے اوراپنے ستارے تو آپکو ہر سیلفی میں نظر آ ہی جاتے ہیں۔۔پی ٹی آئی کے اچھے اور محنتی کارکنوں کو خود سے اکٹھا ہونا ہو گا۔۔ہمیں مل کر انکو مالی تعاون بھی دینا ہو گا۔۔اور آگے بڑھنا ہو گا۔۔ ورنہ اللہ ہی حافظ ہے۔
یہ جنگ جس کی ابتداء ہو چکی ۔ یہ ہاری نہیں جا سکتی۔۔ ایک احسان کیجیئے گا اور وہ یہ کہ اپنی رائے ضرور دیں۔۔کہیں جذبات میں سیلفی گروپ سے زیادتی نہ ہو جائے۔۔

سیلفی گروپ سے پیشگی معذرت کے ساتھ دوست کارکنوں کیلئے ایک آخری بات۔۔ جودوست کل تشکر کی تقریب میں جائیں۔۔اگر ممکن ہو تو شہد پی کر پہنچیں ۔۔کیونکہ سیلفی گروپ سٹیج پرشائد شہد پیئے ، ایک تازہ دم گلدستے کی مانندموسیقی کی دلفریب دھنوں پر آ پکا پر تپاک استقبال کرے گا۔۔

والسلام

ایک ادنی کارکن۔ پاکستان تحریک انصاف

نوٹ:ستمبر 2013 میں اسلام آباد کے سیکٹر ای11 میں شروع ہونے والی ٹیم سیکٹر ای11 آج اٹھارہ سو افراد پر مشتمل ہے۔۔ہم اب تک 24کروڑ کے منصوبے شروع کروا چکے ہیں اور کمیونٹی اپنی مدد آپ کے تحت مقامی لینڈ مافیہ سے بھی عدالتی جنگ لڑ رہی ہے۔

تفصیلات www.facebook.com/TeamE11

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے