اب ‘سستے آئی فون’ براہ راست ایپل سے خریدیں

کیا آپ گزشتہ سال کے آئی فون سکس ایس کو سستے داموں خریدنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ براہ راست ایپل سے اس ڈیوائس کو خرید سکتے ہیں تاہم وہ ری فرنش ہوگی۔

جی ہاں ایپل نے اپنے آن لائن اسٹور پر ری فرنش آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس کو فروخت کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

اس سے پہلے ایپل کی جانب سے آن لائن اسٹور پر میک کمپیوٹر، آئی پیڈز اور دیگر ڈیوائسز تو فروخت کی جاتی تھیں مگر ری فرنش آئی فونز یہاں نہیں ملتے تھے۔

مگر اب ایپل نے اپنے صارفین کے لیے یہ سہولت بھی فراہم کی ہے اور ڈیوائس کی قیمت میں 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

مثال کے طور پر اگر آپ 16 جی بی والا ری فرنش آئی فون سکس ایس خریدیں گے تو وہ آپ کو 449 ڈالرز (لگ بھگ 47 ہزار روپے) میں پڑے گا جبکہ اس کی اصل قیمت 529 ڈالرز (لگ بھگ ساڑھے 55 ہزار پاکستانی روپے) ہے، جبکہ اتنی میموری والا سکس ایس پلس 529 ڈالرز کا ملے گا۔

اسی طرح 64 جی بی اسٹوریج والا سکس ایس پلس فون ایک سو ڈالرز کے ڈسکاﺅنٹ کے ساتھ 589 ڈالرز کا ملے گا۔

اگرچہ ری فرنش ڈیوائس خریدنے کا خیال ہوسکتا ہے آپ کو اچھا نہ لگے مگر واضح رہے کہ یہ فون آپ کو ایپل کی ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ ملیں گے، جبکہ ان کے ساتھ نئی بیٹری بھی دی جائے گی۔

ایپل کے مطابق یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے تو اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو جلدی سے حرکت میں آجائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے