ماڈل دینی مدرسہ اسلام آباد میں کئی برسوں سے یتیم طالبات کے ماہانہ وظیفے میں خورد برد کا انکشاف

سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس سینٹر حافظ حمداللہ کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس کو بتایا گیا کہ ماڈل دینی مدرسہ میں پانچ سو زائد یتیم طالبات کا ماہانہ وظیفہ کئی سالوں سے خورد برد کیا جاتا رہا ہے .کمیٹی نے ماڈل دینی مدرسہ برائے طالبات میں کرپشن کا نوٹس لے لیا. اس موقع پر چئیرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ ماڈل دینی مدرسہ کی پرنسپل شگفتہ عبدالروف کو کس معیار ہر نوکری دی گئی . قائمہ کمیٹی نے ماڈل مدرسہ میں ہونیوالی مبینہ کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کمیٹی کو بتایا کہ ماڈل مدرسہ میں ہونے والی کرپشن پر دوہزاربارہ میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے .انہوں نے کہا کہ وزات مذہبی امور کرپشن کرنے والوں کا احتساب چاہتی ہے.

جس پر چئیرمین کمیٹی حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چارسال میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے نہ آنا کئ سوالات کو جنم دے رہا ہے.اگر وزارت کرپشن کرنے والوں کا احتساب چاہتی تھی تو رپورٹ چارسال سے زیرالتوا کیوں ہے.

چئیرمین کمیٹی نے پوچھا کہ گیارہ سالوں میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈکا ایک بھی اجلاس کیوں نہ ہوسکا .یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ گیارہ سال چیئرمین تنخواہیں اور مراعات تو لیں مگر کام کچھ بھی نہ کریں. کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کہ گیارہ سال میں چیئرمینز کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے