جیکی چن کی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچرفلم ‘’ریل روڈ ٹائیگرز ‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
ہدایتکارڈینگ شین کی اس فلم کی 1941ءمیں ایک ایسے چینی ریل روڈ ورکر کے گرد گھوم رہی ہے، جو جنگی حالات میں غریبوں کی مدد کرنے اور انہیں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کیلئے جنگجوؤں کا مقابلہ کرتا ہوئے اپنا مشن حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ایکشن سے بھرپور ہلکی پھلکی کامیڈی کا تڑکا لئے اس فلم میں مرکزی کردار جیکی چن نبھا رہے ہیں، جن کے علاوہ زیٹاؤ ہونگ ، کائی وینگ، ڈیرن وینگ، ایلن نینگ اورسینگ پنگ فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل ہیں ۔
چینی سنیما کے اشتراک سے بننے والی اس ایڈونچر ایکشن فلم کی تیاری پر کل 50ملین ڈالر لاگت آئی ہے، جو انگریزی زبان میںآئندہ سال 6جنوری کو امریکی سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی