اداکار’ فواد خان‘35برس کے ہوگئے

پر کشش شخصیت،رعب دار آواز اور جاندار اداکاری کے ذریعے انتہائی کم وقت میں راتوں رات سپر اسٹار بن جانے والے اداکار فواد خان 35 برس کے ہوگئے ۔

35برس قبل29نومبر کو پیدا ہونے والے فواد خان نے ڈراما سیریل ’ہم سفر‘ اور’ فلم خدا کے لئے‘ سے کامیابیوں کا سفر شروع کیااور نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ ہمسایہ ملک کے باسیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا ڈالا۔

سرحد پار فلم انڈسٹری اور یہاں تک کہ سیاستدان بھی فواد کی بڑھتی ہوئی شہرت سے خوفزدہ ہو کر اپنی روایتی انتہائی پسندی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں اورفواد کی فلموں کو ریلیز ہونے سے روکنے پرتلے ہوئے ہیں۔

فواد کا جادو و’ ‘زندگی گلزار ہے‘ کے ذریعے ہندوستانی شائقین پر طاری ہوا اور فلم’ ‘خوبصورت‘ کے ذریعے یہ شرمیلا اور کم گو پاکستانی اداکار بھارت میں راتوں رات اسٹار بن کر جگمگانے لگا۔

خوبصورت کی کامیابی کے بعد فواد خان نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اے دل ہے مشکل اور کپور اینڈ سنزسمیت کئی بالی وڈ کی مزید فلموں میں بھی دکھائی دئیے۔

2017ء میں ان کی فلم مولا جٹ 2آرہی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنی شاندار اداکاری کی بدولت جگمگانے والا یہ ستارہ مزید کتنی کامیابیاں سمیٹتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے