خیبر پختونخوا میں پہلی بار کشتی رانی کے مقابلے کا انعقاد

خیبر پختون خوا محکمہ کھیل ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام دریائے کابل اوردریائے سندھ میں نوشہرہ جہانگیرہ سے خیر آباد اٹک تک کشتی رانی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

واٹر اسپورٹس گالہ کے نام سے کشتی رانی مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں چھ کشتیوں نے حصہ لیا جس میں 19خواتین اور 30 مرد شامل تھے۔

ایونٹ کا اغازدریائے کابل میں جہانگیرہ کے مقام سے کیا گیا اور اٹک پل پر دریائے سندھ میں دوگھنٹوں میں اختتام پزیر ہو گیا، رافٹنگ میں شریک خواتین نے کہاکہ رافٹنگ کرنا مشکل کام ضرور ہے تاہم خطرے سے کھیلنے کا ایک الگ مزہ ہے۔

رافٹنگ میں سیکریٹری کھیل اور ثقافت محمد طارق خان نے خود بھی حصہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو تفریحی سہولتیں فراہم کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ایڈونچر ٹورازم سے مستفید ہوسکیں، رافٹنگ اور پیرا گلائیڈنگ کے مقابلے تین ماہ تک جاری رہیں گے ۔

خیبر پختون خوا میں پہلی بار کشتی رانی کے مقابلوں کے انعقاد میں نوجوان کھلاڑیو ں کی بھر پور شر کت نے ثا بت کردیا کہ یہا ں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت آبی کھیلوں کے فروغ کی بھر پور سر پر ستی کرے تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے