مذاکرات پاک بھارت مفاد میں ہیں: عبدالباسط

بھارتی دارالحکومت دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے مفاد میں ہے کہ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں عبد الباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگیں کرکے دیکھ لیں، مسائل حل کرنے ہیں توبات چیت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس کسی پاکستانی شہری کے خلاف ثبوت ہیں تو وہ ثبوت دے، پاکستان کارروائی کرے گا، پاکستان اوربھارت میں لاکھوں لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو مذاکرات سے مسائل کا حل نکالنا ہوگا،آپریشن ضرب عضب میں پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے