نادرا نے اپنے سابق چئیر مین طارق ملک کا قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیا .

نادرا عالمی شہرت یافتہ آئی۔ٹی ماہر اور سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کا قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیا۔

مُلکی تاریخ کا یہ منفرد واقعہ ہے کہ وزارتِ داخلہ نے قومی اور عالمی ایوارڈ یافتہ ماہر اور سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا۔

یاد رہے کہ طارق ملک نے نادرا کے چیئرمین کی حیثیت سے کئی ممالک کے شناختی دستاویزات بنانے کے معاہدےکئے ، بین الاقوامی مسابقتی عمل سے جیتے جس سے پاکستان کو کثیر زرِ مبادلہ حاصل ہوا۔

[pullquote]اُنہیں ان کی خدمات کے صِلے میں حکومتِ پاکستان ستارہِ امتیاز سے نواز چُکی ہے اور عالمی سطح پر بھی وہ کئی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ [/pullquote]

طارق ملک آج کل وہ ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر افریقہ کے کئی ممالک میں انتخابی اصلاحات اور آئی۔ٹی کے شعبوں میں معاونت کر رہے ہیں۔

حکومتِ پاکستان دہشت گردی میں ملوث تنظیموں، فرقہ وارانہ جماعتوں اور گھناونے جرائم میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ بلاک کرتی ہے لیکن یہاں ایک ایسے شخص کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا جو پاکستان کا ایک نمایاں چہرہ ہے.

مختلف سیاسی و سماجی راہنماؤں نے کا کہنا ہے کہ سابق چئیرمین نادرا طارق ملک کو وزیر داخلہ انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے