بلوچستان میں عرب شکاریوں کے قافلے پر حملہ

بلوچستان میں عرب شکاریوں کے قافلے پر حملہ

گوادر: شہزادہ شیخ سیف بن زید النہیان کی سربراہی میں ابو ظہبی سے تلور کے شکار کے لیے آنے والے قافلے پر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچکی میں مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

حملے کے نتیجے میں عرب شکاریوں کے قافلے کی 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

علاقے کے تحصیل دار کے مطابق فرنٹیئر کورپس (ایف سی) اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس سے حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا اور قافلے کو اس کے کیمپ تک پہنچا دیا گیا۔

دوسری جانب کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے