قاری حنیف جالندھری پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد تھے. وفاق المدارس

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی بارہ رکنی کمیٹی نے ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانا قاری محمد حنیف جالندھری پر لگائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کر دیا .

کچھ عرصہ سے ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا قاری محمد حنیف جالندھری پر غیر سرکاری تنظمیوں کے ساتھ تعلقات، غیر ملکی فنڈنگ اور دینی مدارس میں غیر ملکی ایجنڈے کو فروغ دینے کے الزامات پر ان کی معطلی کی افواہیں گردش کررہی تھیں .

صدر وفاق مولانا سلیم اللہ خان نے ان الزامات کی تحقیق کیلئے بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی نے مرکزی دفتر وفاق ملتان جاکر الزامات کے حوالے سے ایک سوالنامہ مرتب کیا جس کا قاری حنیف جالندھری نے تفصیلی جواب دیا .

دو جنوری کو ان جوابات کا جائزہ لینے کے لیے جامعہ فاروقیہ کراچی میں اکابرین وفاق کی تفصیلی نشست ہوئی. نشست میں مولانا سلیم اللہ خان ، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ، مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ، نائب صدر وفاق حضرت مولانا انوار الحق ، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی بھی شامل تھے.

صدر وفاق سمیت تمام شرکاء نے مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے جوابات کو تسلی بخش قرار دے کر حسب سابق اپنے اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے