میانمار: معروف مسلمان وکیل کو قتل کر دیا گیا

میانمار میں ایک معروف وکیل اور آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت این ایل ڈی کے مشیر کو یانگون ایئر پورٹ پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ کو نی نامی وکیل کو اتوار کے روز اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ بیرونِ ملک سے واپس میانمار پہنچے تھے۔ اس واقعے میں ایک ٹیکسی ڈرائیور بھی ہلاک ہوا ہے۔
حکام نے اس حوالے سے ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے تاہم اس حملے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

بدھمت اکثریت والے ملک میانمار میں کو نی ان چند معروف شخصیات میں سے ایک ہیں جو کہ مسلمان ہیں۔ کو نی 1988 کی حکومت مخالف تحریک کا حصہ تھے اور انھوں نے سیاسی وجوہات کی بنا پر جیل بھی کاٹی تھی۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ ایک معروف وکیل بنے اور این ایل ڈی کے مشیر کے طور پر بھی کام کیا۔

یانگون میں بی بی سی کے نامہ نگار جونہ فشر کا کہنا ہے کہ کو نی میانمار کے معروف ترین مسلمان وکیل تھے اور ان پر حملہ کرنے والا شخص 53 سالہ کی لِن تھا۔ نامہ نگار نے بتایا کہ کو نی این ایل ڈی کے ان اراکین میں شامل تھے جنھوں نے میانمار میں فوجی حکومت کے بعد حکومتی چارٹر میں ترمیمی بل پر کام کیا تھا۔ کو نی نے گذشتہ سال میانمار مسلم لائرڈ اسوسی ایشن کی بنیاد رکھی اور وہ ملک میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے