سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی بول نیوز پرڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام بند کر دیا

سپریم کورٹ میں بول ٹی وی کے لائسنس منسوخی کے حوالے سے اپیل کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے بول ٹی وی پر نفرت انگیز مواد پر مبنی پروگرامز فوری روکنے کا حکم دے دیا.

بول نیوز کے ڈائریکٹر آپریشنز سے ایسے پروگرام فوری بند کرنے کی تحریری یقین دہانی طلب کی گئی ، عدالت نے کہا کہ آدھے گھنٹے میں تحریری یقین دہانی فراہم کریں ورنہ مستقل پابندی کا حکم دیں گے.

ادھر بول کی اپیل میں پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کی فریق بننے کی درخواست کی تھیی جسے عدالت نے مسترد کر دیا . جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ ایک اپیل آئی، اس میں 36 متفرق درخواستیں نہیں لے سکتے،پی بی اے کو کوئی شکایت ہے تو مناسب فورم سے رجوع اور الگ اپیل دائر کریں.

سپریم کورٹ میں بول ٹی وی کے لائسنس منسوخی کے حوالے سے جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے.

سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی عامر لیاقت کا پروگرام بند کرنے کا حکم دے دیا . اس موقع پر بول کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے تحریری یقین دہانی پیش کی کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام نشر نہیں کیا جائے گا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے