پی آئی اے کی کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد: پی آئی اے کی کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز جہاز کے کپتان کی حاضری دماغی سے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 352 کوئٹہ سے جب اسلام آباد پہنچی تو ایئرٹریفک کنٹرول نے ایک طیارے کے رن وے پر موجود ہونے کے باوجود پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دے دی تاہم لینڈنگ کرنے والے جہاز کے کپتان کی نظر جب رن وے پر پڑی تو وہاں پہلے سے ایک طیارہ موجود تھا جس کے بعد کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرواز کو دوبارہ فضا میں بلند کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 352 کو جس وقت لینڈنگ کی اجازت دی گئی اس وقت پرواز 2 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی اور طیارے کی رن وے پر موجودگی کے باعث پرواز کو دوبارہ فضا میں بلند کیا گیا جس پر جہاز نے تقریباً 20 منٹ فضا میں اضافی پرواز کی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثے سے بچنے والی پرواز میں اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سول ایوی ایشن کے ماتحت کام کرنے والے ایئرٹریفک کنٹرول کی غلطی ہے لہٰذا غفلت برتنے والوں کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں سزا دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے