بحری مشقوں کے دوران ایران کا میزائل تجربہ

تہران: ایران کی بحری افواج نے خلیج میں جاری بحری مشقوں کے دوران ‘نصر’ اور ‘دہلاویا’ میزائل کے کامیاب تجربات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے جدید بحری کروز میزائل نصر کو ‘ولایت 95’ نیول مشقوں کے دوران ملک کے جنوبی پانیوں کی جانب داٖغا گیا۔

ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان کے مطابق نصر میزائل کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچا۔

ایران کے ایک مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیزر سے چلنے والے ‘دہلاویا’ میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔

2012 میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق دہلاویا میزائل روس کے اینٹی ٹینک میزائل کی طرز پر تیار کیا گیا تھا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہلاویا میزائل کشتیوں اور جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت سے لیس ہے، جسے دوران تجربہ کامیابی سے اہنے ہدف تک پہنچتے دیکھا گیا۔

ایران کی بحری افواج کی یہ مشقیں عمان کے خلیج اور بحرہند کے شمال مغربی حصے میں جاری ہیں۔

مشقوں میں ایرانی نیوی کی سطح پر تیرنے والے جہازوں سمیت، آبدوزیں، نیوی کے ہیلی کاپٹرز، معلومات اکھٹا کرنے والے ایئرکرافٹ اور انسانوں کے بغیر چلنے والے ہوائی ہتھیار شامل ہیں۔

گزشتہ مہینے کے آخر میں ایران کی جانب سے درمیانے فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا، جسے وائٹ ہاؤس نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

ایران نے اس میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے عالمی معاہدوں کے مطابق قرار دیا تھا، تہران کا موقف تھا کہ اس کا یہ اقدام 2015 میں عالمی قوتوں سے کی گئی نیوکلیئر ڈیل کی خلاف ورزی نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے