نیوزی لینڈ کا مفت سفر اور رہائش پسند کریں گے؟

اگر آپ بیرون ملک ملازمت کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہاں انٹرویو کے لیے جانے اور رہائش کا خرچہ نہیں اٹھانا چاہتے تو نیوزی لینڈ نے ‘ڈریم جاب انٹرویو’ کی پیشکش کی ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں ٹیکنالوجی انڈسٹری دنیا بھر سے ٹیکنالوجی ماہرین کو بھرتی کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے انہوں نے اپنی اہلیت ثابت کرنے والے ہر شخص کو مفت تعطیلات کی پیشکش کی ہے۔

‘لُک سی ویلنگٹن’ نامی پروگرام کے تحت سو خوش قسمت امیدواروں کو منتخب کرکے وہاں جانے کا موقع ملے گا جبکہ ان کی رہائش کے تمام اخراجات ادا کیے جائیں گے۔

امیدواروں کو اس کے بدلے مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں میں جاب انٹرویوز میں شرکت کرنا ہوگی جبکہ انہیں وہاں کانفرنسز میں شرکت اور شہر کو گھومنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔

کمپنیوں کی جانب سے بہترین امیدواروں کو دورے کے اختتام پر ملازمت کی پیشکش کی جائے گی۔

اس حوالے سے امیدواروں کو اپنی درخواستیں 20 مارچ تک جمع کرانا ہوں گی جبکہ منتخب ہونے پر 8 سے 11 مئی تک انہیں نیوزی لینڈ جانے کا موقع ملے گا۔

اس پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

http://www.wellingtonnz.com/work/looksee-wellington/

تو کیا آپ وہاں قسمت آزمانا پسند کریں گے؟ نیچے کمنٹس میں بتانا مت بھولیے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے