ٹرمپ کے حامی و مخالفیں گتھم گتھا ہوگئے

امریکا میں ڈونلڈٹرمپ کے صدربننے کے بعد جہاں اقتدار کے ایوانوں میں مخالفین ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال کررہے ہیں ، وہیں گلی محلوں میں سیاسی کارکن بھی ایک دوسرے سے گتھم گتھا نظرآتے ہیں ۔

مسلسل ٹرمپ مخالف مظاہروں کے بعد حکومتی جماعت کے حامیوں نے بھی عوامی ریلیاں نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، ایسا ہی ایک اجتماع کیلیفورنیا میں اُس وقت پُرتشدد ہوگیا جب ٹرمپ کے حامی اور مخالفین نعرے بازی کرتے کرتے مشتعل ہوگئے اورایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہل کس نے کی یہ توفیصلہ نہ ہوسکا لیکن تصادم کا آغاز سیاسی تناؤ بڑھنے کی علامت ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے