کراچی میں پولیس کا سرچ آپریشن، 7 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس کے سرچ آپریشن اور کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار جبکہ متعدد کو حراست میں لیاگیا۔

ایس پی شاہ فیصل ڈویژن علی آصف کی سربراہی میں پولیس نے ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میںلے لیا۔

کارروائی کے دوران تین افغان باشندوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کو شناختی دستاویزات کی تصدیق اور تفتیش کے بعد چھوڑدیا جائے گا۔

دوسری جانب منگھوپیر مشکے پاڑہ میں پولیس نے منشیات فروش امین کے اڈے پر چھاپا مار کر ملزم وسیم کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

ادھر جیکسن کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد ملزم سکندر کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا ۔ لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے