ملتان: نوجوان کو جلانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

ملتان میں 30 سالہ نوجوان کو آگ سے جھلسنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے ۔

نوجوان نے خود کو آگ لگا کر خاتون پر الزام لگا دیا۔

پولیس نے نوجوان کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملتان کے تھانہ نیو ملتان میں درج ایف آئی ار کے متن کے مطابق پیراں غائب روڈ پر 30 سالہ جوان رمضان ، عذرا بی بی سے شادی کرناچاہتا تھا۔

شادی سے انکار پر رمضان نے عذرا بی بی کے گھر کے باہر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی اور عذرا بی بی کے گھر میں داخل ہوگیا۔

اب آگ سے جھلسنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے۔

پولیس کے مطابق تحقیقات میں عذرا بی بی بےگناہ ثابت ہوئی ہے جس پر رمضان کے خلاف اقدام خودکشی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

گزشتہ روز پولیس کا موقف تھا کہ رمضان کو عذرا نے اپنے ساتھی کی مدد سے جلایا اور فرار ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے