وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک نے ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے، سی پیک کے کئی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سی پیک کے تحت لانگ ٹرم پلان اور صنعتی تعاون بڑھانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں، ہمیں غیر معمولی مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیاری مکمل رکھنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، توانائی اور انفرا اسٹرکچر منصوبوں پر اعلیٰ معیار اور رفتار کے ساتھ کام جاری ہے، معاشی سرگرمیاں بڑھی ہیں، صنعتی ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔