تلخ کلامی کے بعدمراد سعید نے جاوید لطیف کو مکادےمارا

پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اراکین کے درمیان قومی اسمبلی کے اندر گرما گرمی ،توتو میں میں اورتلخ کلامی کے بعد ایوان کے باہر نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی، پی ٹی آئی کے مراد سعید نےن لیگ کے جاوید لطیف کو مکادےمارا۔

مراد سعید نے الزام عائد کیا کہ جاوید لطیف نے انہیں راہداری میں گالیاں دیں اورعمران خان کو غدار کہا ،اسمبلی میں اسپیکر نےبات کرنے کا موقع نہیں دیا ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف نے عمران خان پر تنقید کی ،جوتحریک انصاف کو ایک آنکھ نہ بھائی جس کے بعد مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان قومی اسمبلی کے اندرگرما گرمی،تلخ کلامی اوریک دوسرے پر جملے بازی شروع ہوگئی۔

اسمبلی سے باہر آنے پر تحریک انصاف کے مراد سعید نے پارلیمنٹ کے داخلی دروازے پر مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف کو مکا دے مارا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مراد سعید نے الزام لگایا کہ پارلیمنٹ کی راہداری میں جاوید لطیف نے مجھے گالیاں دیں میرے اور پختونوں کے حوالے سے گفتگو کی ۔عمران خان پرغداری کے فتوے لگائے۔اسپیکر نے اپوزیشن کو جواب کا موقع نہیں دیا۔

انہوںنے مزید کہا کہ میں نے ایوان میں رانا ثنااللہ کے بیان کو نفرت انگیز قرار دیا جس پر مجھے ایوان میں ٹوکا گیا اور بولنےنہیں دیا گیا۔

اپوزیشن کے احتجاج پر مجھے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔پاناما کا فیصلہ آنے والا ہے یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔ہم نے آئینہ دکھایا ہے تو وہ برا مان گئے۔

مسلم لیگ ن کے طلال چودھری نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پھٹیچر والا بیان ہو یا دیگر بونگیاں ،جب تحریک انصاف والوں کے پاس عمران خان صاحب کی کسی بونگی کا جواب نہیں رہا تو ہاتھا پائی کی گئی۔یہ جہالت کی حد تک بدتمیزی کرتے ہیں۔

طلال چودھری نے بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل کے بچوں کو ان کے بڑے تمیز سکھائيں ورنہ پھر ہم سکھائيں گے ۔تحریک انصاف اپنی شکست سے جھنجھلاہٹ کا شکار ہے ۔پاکستان میں ان لوگوں نے کسی جگہ سیاسی ادب کا کلچر نہیں چھوڑا ۔

انہوں نے تحریک انصاف کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔پاکستان کے مسائل مکا بازی اور پھٹیچر سیاست سے حل نہیں ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے