حیدرآباد سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر گرفتار

حیدرآباد میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر مشتاق احمد شیخ کو گرفتار کر لیا۔

نیب ترجمان کے مطابق مشتاق شیخ کی نشاندہی پر رہائش گاہ، فارم ہاؤس، شادی ہال اور دیگر مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر سے 9 قیمتی گاڑیاں، ایک کروڑ 70 لاکھ کی نقدی ،پرائز بانڈ 37 ہزارسعودی ریال، 3کلو سونا، قیمتی گھڑیاں، حیدرآباد، ہالہ اور کراچی میں بنگلے، زرعی اراضی اور فارم ہاؤس کی دستاویزات برآمد کی ہیں۔

ملزم کو گزشتہ دنوں گرفتار پولیس کانسٹیبل یوسف اور اس کے بیٹے کی نشاندہی پر گرفتارکیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے