کراچی کا 5لاکھ 55ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگا، حکام لینڈفل سائٹ

میئرکراچی وسیم اخبر کے 100 دن میں 10 لاکھ ٹن کچرا اٹھانے کے دعوے کے جواب میں لینڈفل سائٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان 100 دن میں کراچی کا صرف 5لاکھ 55ہزارٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا۔

حکام لینڈ فل سائٹ کا اٹھائے گئے کچرے کی تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ 100دن میں جام چاکرو سائٹ پر 4لاکھ 18ہزارٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا، جبکہ گونڈپاس لینڈفل سائٹ پرڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا۔

واضح رہے کہ مئیرکراچی کی جانب سے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ان کی 100 دن کی کارکردگی کے دوران 10 لاکھ ٹن کچرا اٹھانے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے