نوازشریف نے سندھ آنے میں بڑی دیر کردی، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے سندھ میں آنے میں بڑی دیر کردی، صوبے میں کہیں موٹر وے تعمیر نہیں ہورہا۔

میڈیا سے گفتگو میں خورشیدشاہ نے کہا کہ صوبے کےلئے کئے گئے اعلانات پورے بھی ہونے چاہئیں،پی ٹی آئی اور ن لیگ میں محاذ آرائی اچھی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب کو 4 سال سندھ یاد نہیں آیا، پنجاب میں 8 موٹروے تعمیر کیے گئے، سندھ میں ایک ایکسپریس وے کشادہ کیا گیا تو کیا مہربانی ہوئی؟ اچھی بات ہے کہ پاکستان کا پیساملک پرخرچ ہورہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے