پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ہم نے فوجی عدالتوں کی مخالفت نہیں کی ہے،بلکہ فوجی عدالتوں میں سویلین جج بٹھانے کی سفارش کی ہے۔
نبیل گبول نے کہا کہ امن و امان سے متعلق ناکامی کو حکومت کو قبول کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو تجاویز دینے کا مقصد یہ نہیں کہ فوجی عدالتوں کے مخالف ہیں،حکومت چاہے تو دوتہائی اکثریت سے فوجی عدالتوں کا بل پاس کر سکتی ہے۔